ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا

نولا نوالی میں افسوسناک واقعہ، ملزمہ کا ذہنی توازن درست نہیں
گوجرانوالہ پولیس  نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ، واقعے کی تحقیقات
گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ کے علاقے نولا نوالی میں ایک ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔بچے کے چچا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔