سزائوں میں کمی ، جیلوں سے 324 قیدی رہا

 صوبے بھر کی جیلوں میں 7736 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)عیدالفطر اور 23 مارچ کے موقع پر قیدیوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے صوبے بھر کی جیلوں میں 7736 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی جبکہ 324 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ذرائع مراسلے کے مطابق سزاؤں میں کمی اور رہائی عید سے ایک روز قبل عمل میں لائی گئی۔سینٹرل جیل لاہور میں 783 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور 11 کو رہائی ملی، جبکہ کیمپ جیل لاہور میں 44 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور 6 کو رہا کیا گیاسینٹرل جیل راولپنڈی میں 647 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور 158 قیدیوں کو رہائی ملی۔مراسلے کے مطابق خواتین جیل ملتان میں کسی خاتون قیدی کی سزا میں کمی یا رہائی نہیں ہوئی۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کی جانب سے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔