ماڈل ٹائون ڈویژن میں جعلی نمبر پلیٹس پر 324 مقدمات درج

لاہور( کرائم رپورٹر) لاہور میں ماڈل ٹاو ن ڈویڑن پولیس نے جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 324 مقدمات درج کرلیے۔ ایس پی ماڈل ٹاو ن اسد علی کے مطابق اچھرہ پولیس نے 37، شادمان نے 24، گلبرگ نے 18، غالب مارکیٹ نے 20، گارڈن ٹاو ن نے 32 اور فیصل ٹاو ن نے 23 مقدمات درج کیے۔ اسی طرح نصیر آباد میں 21، ماڈل ٹاو ن میں 20، لیاقت آباد میں 29، کوٹ لکھپت میں 23، نشتر کالونی میں 42 اور کاہنہ میں 35 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقدمات میں نامزد افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا، جبکہ جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں بھی متعلقہ تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاو ن نے کہا کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاو ن جاری رہے گا۔