عالمی بینک نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران جنگ سے متاثرہ ممالک کے لیے مالی معاونت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بینک کے مطابق وہ خطے کے متاثرہ ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ ممالک کو نہ صرف مالی امداد فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی تاکہ وہ موجودہ بحران سے بہتر انداز میں نمٹ سکیں۔عالمی بینک نے مزید بتایا کہ توانائی کے شعبے میں استحکام کے ساتھ ساتھ روزگار کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی اور اس کے لیے نجی شعبے کی مدد حاصل کی جائے گی۔ادارے نے عزم ظاہر کیا کہ وہ متاثرہ معیشتوں کو سہارا دینے اور خطے میں اقتصادی استحکام بحال کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔