بھارتی سپریم کورٹ کا اقلیتوں سے متعلق متنازع فیصلہ، سماجی امتیاز کا تسلسل برقرار

متنازع فیصلے کے مطابق اسلام یا عیسائیت میں تبدیلی پر شیڈولڈ کاسٹ کا درجہ ختم ہو جائے گا
بھارت میں مذہب تبدیلی قوانین کی آڑ میں اقلیتوں  کو منظم طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے:ماہرین
 نئی دہلی (آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے اقلیتوں سے متعلق متنازع فیصلہ سناتے ہوئے  سماجی امتیاز کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقلیتوں کو بنیادی حقوق اور مساوی مواقع سے محروم کرنے کے لیے مضحکہ خیز قانون کا سہارا  لے لیا۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اسلام یا عیسائیت میں تبدیلی پر شیڈولڈ کاسٹ کا درجہ ختم ہو جائے گا۔ بھارتی قانون کے تحت صرف ہندو، سکھ اور بدھ مت کے افراد شیڈولڈ کاسٹ درجے کے اہل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی شہری  کے عیسائیت اختیار کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں قانونی تحفظات کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آیا۔