تلہ گنگ :بارات کی گاڑی کی چھت سے گر کر 1لڑکا جاں بحق ، 9 زخمی

تلہ گنگ(خصوصی رپورٹ) کوٹ شمس کے قریب بارات کی گاڑی کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ حادثہ لاوہ کے نواحی علاقے پچنند، کوٹ شمس کے قریب ہوا ، بس کے اوپر کچھ بچے سوار تھے جو بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث نیچے گر گئے اور زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ایک 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ قاضی منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا۔ زخمی افراد کا تعلق زیادہ تر رکھی اور موسیٰ خیل سے تھا۔