پاکستان اور کویت سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں:ہارون اخترخان

 مشکل جنگی حالات میں پاکستانی بھائیوں کے تعاون پر شکر گزار ہیں:کویتی سفیر  کی ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے  پاکستان اور کویت کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں۔ جنگی حالات میں پاکستان کی قیادت، میاں محمد شہباز شریف خطے میں امن کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی ممالک کو اضافی خوراک کی برآمد کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسم المطیری کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سیکرٹری صنعت سیف انجم، سیکرٹری تجارت جواد پال اور ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد را بھی موجود تھے۔ہارون اخترخان نے کہا کہ کویت ہمارا برادر ملک ہے، پاکستان کے کویت کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، اس موقع پر کویتی سفیر ناصر عبدالرحمٰن نے کہا  مشکل جنگی حالات میں پاکستانی بھائیوں کے تعاون پر ہم شکر گزار ہیں، خوراک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں کویت پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید آگے بڑھائے گا۔