2 مقدمات میں نامزد سیمابیہ طاہر کی مسلسل عدم حاضری پر ضمانت خارج‘گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت 10 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے عدالت نے آئندہ تاریخ پر استغاثہ کے 5 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے جبکہ علیمہ خانم کی طرف سے عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست پر پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کر لئے ہیں عدالت نے تھانہ صادق آباد اور تھانہ نیو ٹاؤن کے 2 مقدمات میں نامزد قومی اسمبلی کی سابق امیدوار سیمابیہ طاہر کی مسلسل عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی ہے اور ملزمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے