ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو دفاتر کیلئے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی زمین لینے سے روک دیا

لاہور(آئی  این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سرکاری دفاترکیلئے  ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی لینے سے روک دیا۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد چوہدری اقبال نے سیالکوٹ کے رہائشی نوید خالد کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر اہم سماعت کی، جس میں عدالت نے پنجاب حکومت کو یونیورسٹی کی اراضی سرکاری دفاتر کیلئے واپس لینے سے روک دیا۔