لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیسوں کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یونیورسٹی آف لاہور کو زائد فیس وصولی سے روک دیا ہے لاہور ہائیکورٹ میں نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کی جانب سے طلبا سے زائد فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔جسٹس خالد اسحاق نے درخواستگزار شہریار کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے یونیورسٹی آف لاہور کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی مقرر کردہ سالانہ 18 لاکھ روپے فیس سے زائد رقم وصول کرنے سے روک دیا۔