بے رحمانہ تشدد کا نشانہ 3 سالہ بچی ہسپتال میں چل بسی،قاتل گرفتار
سیالکوٹ(آئی این پی) سیالکوٹ میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے 3 سالہ بیٹی کو تشدد کرتے ہوئے زمین پر پٹخ دیا، جس کے بعد بچی 3 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے چک منڈاہر میں گھریلو ناچاقی پر باپ کے بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی 3 سالہ معصوم بچی ہسپتال میں 3 دن زیرِ علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ شوہر عدنان شاہد نے گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر اپنی ہی 3 سالہ بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زمین پر پٹخ دیا۔شدید زخمی حالت میں بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔واقعے کے بعد پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں نے مقتولہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم عدنان شاہد کو فوری طور پر گرفتار کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔