علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت روکنے میں ملوث تھے:اسرائیلی وزیردفاع
ایرانی بحریہ کے سربارہ علی رضا تنگسیرکے ہاتھ بہت سے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے:نیتن یاہو
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعوی کیا ہے جو آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار تھے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو روکنے جیسے اقدامات میں براہِ راست ملوث تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی رات گئے کی گئی جس میں علی رضا تنگسیری کے ساتھ ایرانی بحریہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی مارے گئے تاہم انھوں نے دیگر افسران کے نام اور تعداد نہیں بتائی۔تاحال ایران نے پاسداران انقلاب کے سربراہ علی رضا تنگسیری کی شہادت کے اسرائیلی دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ادھر اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز کی بندش میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور ان کے ہاتھ بہت سے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے