اسرائیلی حملے میں شہید قرار دئیے جانیوالے ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی منظر عام پر آگئے

تہران(آئی این پی ) اسرائیلی حملے میں شہید قرار دئیے جانے والے ایرانی قدس فورس کے سربراہ  منظر عام پر آگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ ہیں اور ان کی شہادت کی خبر غلط ثابت ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جنرل اسماعیل قانی کو تہران میں ہونے والے فتح کے جشن میں دیکھا گیا جہاں لوگوں نے اسماعیل قانی کا پرجوش استقبال کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ امریکی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ 13جون کے اسرائیلی حملوں میں اسماعیل قانی شہید ہوئے تھے۔