ایران نے مجھے سپریم لیڈر بنانے کی پیشکش کی:ٹرمپ کادعوی

ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا، 8 جنگیں رکوائیں، ایک جنگ جیت رہے   ہیں
 ایرانی قیادت نے ڈیل سے انکار کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: امریکی صدر کا کنونشن سے خطاب
واشنگٹن(آئی  این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  دعوی کیا  ہے کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں ملک کا اگلا سپریم لیڈر بنانے کی پیشکش کی تھی، جسے انہوں نے مسترد کر دیا جبکہ    ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، اور اب ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں،فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے جیسے ہم جنگ ہا ر رہے ہیں ۔ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ   ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود پس پردہ مذاکرات جاری ہیں اور تہران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں سپریم لیڈر بنانے کی بات کی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔صدر ٹرمپ  دعوی کیا کہ ایرانی رہنما شدید خواہش رکھتے ہیں کہ معاہدہ طے پا جائے لیکن اندرونی و بیرونی نتائج کے خوف سے وہ ایسا نہیں کر پا رہے، وہ یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کے اپنے لوگ انہیں مار نہ دیں، ایرانی قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ اگر معاہدہ نہ کیا تو ہم انہیں نہ مار دیں۔