عمران خان نے مجھے کہا تھا یہ لوگ مجھے ماردیں گے: عظمیٰ خان

بانی کا پیغام ہے  میری بہنوں کو کہو میرے  لئے آواز اٹھائیں، میری آنکھ ٹھیک نہیں: علیمہ خان
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی  کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے آخری ملاقات میں مجھے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور یہ لوگ ایسا کام کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صبح کال آئی اور کہا کہ آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیج دیں گے، ہم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، ہم کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کریں گے اور ہم نے کہا کہ ڈاکٹر برکی کو بھیج دیں لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں۔علیمہ خان نے  کہا  بشریٰ بی بی کے ذریعے ہمیں پیغام ملا  ہے بانی کہہ  رہے ہیں میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے لہٰذا ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کی مجھ تک رسائی دلوائی جائے، وہ کہہ رہے ہیں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ انہیں دکھایا جائے اور میرے لئے آواز اٹھائی جائے