میرے خیال میں ایران کا نیا سپریم لیڈر زندہ نہیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے  میرے خیال میں ایران کا نیا سپریم لیڈر زندہ نہیں،ہم نہیں جانتے کہ اصل میں ایران کی قیادت کون کرتا ہے،ایران کی بدمعاشی کے باعث ابراہیمی معاہدہ نہیں ہوسکتا تھا،کچھ کہہ نہیں سکتا پر جنگ جلد ختم ہوجائے گی،امریکی صدر نے  آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ دینے پر نیٹو سمیت دیگر اتحادی ممالک سے شکوے بھی کر دیئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   امریکی صدر نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں نئے ایرانی سپریم لیڈرچل بسے، کچھ کہتے ہیں وہ صحت مند ہیں،صدر ٹرمپ  نے کہا ایران میں ایسے رہنما موجود ہیں جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،کچھ کہہ نہیں سکتا پر جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہ ایران کے پاس اگر ایٹم بم ہوتا تو وہ ہمارے خلاف استعمال کرتا، ایران کو اگر ایٹم بم ملے تو وہ اگلے گھنٹے میں اسرائیل سمیت مشرق وسطی پر حملہ کر دے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران تباہی کرکے مشرق وسطی کی قیادت کرنا چاہتا ہے، پرتشدد لوگوں کو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے چاہئے، اگر کوئی چاہتا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیارحاصل نہ کرے وہ میرے اقدام کی حمایت کرے گا