ایک جماعت ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر سازشوں میں مصروف ہے:عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی سیاسی قیادت  نے  جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوشش کو کھلی معاشی تخریب کاری قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا  ایک جماعت  اپنے سیاسی  مفاد کی خاطر ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر سازشوں میں مصروف ہے۔پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا  پی ٹی آئی رہنمائوں کا جی ایس پی   سٹیٹس  سے متعلق ردعمل  انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عطمی بخاری نے کہا کہ پاکستان پر پابندی لگوانے کے لئے  پروگرام  ملک دشمنوں کے ساتھ رکھا گیا۔پی پی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیٹا جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو منسوخ کرنے کے لیے پاکستان مخالف تخریب کاری پی ٹی آئی کے رنگوں میں لپٹی سیدھی غداری ہے۔پی پی رہنما ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے کہا  پی ٹی آئی رہنمائوں کا جی ایس پی سٹیٹس  سے متعلق ردعمل  انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ صرف اس لئے کہ ان کا سیاسی رہنما قید ہے۔جی ایس پی کسی پارٹی یا فرد کے بارے میں نہیں بلکہ لاکھوں مزدوروں کی روزی روٹی سے منسلک ہے،سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن پاکستان کو ہمیشہ پہلے آنا چاہیے۔عمران اسماعیل سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے GSP+ سٹیٹس کو معطل کرنے کا ان کا مطالبہ مکمل طور پر غیر ضروری ہے اور سخت ترین مذمت کا مستحق ہے۔ شازیہ مری  رہنما پاکستان پیپلز پارٹی  نے کہا کہ عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے  ۔جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر  غیر سنجیدہ گفتگو قومی  مفاد  کے خلاف ہے ۔ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ  متاثر ہو سکتی ہے ۔ حنا پرویز بٹ  نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل جانے والے بانی پی ٹی آئی  کے بیٹوں کو   غزہ کے معصوم بچوں کے لئے انصاف کی بات کرنے  کی توفیق نہیں ہوئی ۔ وہ  ایسا اس لئے نہیں کریں گے کیونکہ یہ خود اسی صیہونی لابی کا حصہ ہیں۔