امپلانٹ سرجری کیلئے 1کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار فنڈز جاری

 سرجری سے سپیشل بچے نارمل انداز میں سننے،بولنے کے قابل ہوجائیں گے : آئی جی ڈاکٹر عثمان
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں مزید 7 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 1کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کر دئیے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے 34 بچوں کی کامیاب کوکلئیر امپلانٹ سرجریز ہو چکی ہیں۔کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے سپیشل بچے نارمل انداز میں سننے اور بتدریج بولنے کے قابل ہوجائیں گے۔ساتوں بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری ایور کئیر ہسپتال لاہور میں کی جائے گی۔کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے اب تک 7 کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کارپورل طاہر عمر کی 1 سالہ بیٹی ،کانسٹیبل سرفراز احمد کے 2 سالہ بیٹے ، سکیورٹی کانسٹیبل راول ممتاز کی 2سالہ بیٹی ،نائب قاصد محمد عمران کی 4سالہ بیٹی ،اے ایس آئی سمیع اللہ کے 2 سالہ بیٹے ، لیڈی پی ایس اے افشاں مقصود کے 2سالہ بیٹے اور کانسٹیبل محمد آصف کے 5سالہ بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے فی کس جاری گئے ہیں۔