کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، گھٹنے کی سرجری کروا لی

اداکار نے جسمانی طور پر مشکل کردار کیلئے فٹنس اور خصوصی تربیت پر بھی خاصی محنت کی تھی
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی سرجری کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔اداکار کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارتک آریان فلم کے ایک ایکشن سیکوئنس کی عکس بندی کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے، ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب گھر واپس آ کر آرام اور صحت یابی پر توجہ دے رہے ہیں۔کارتک آریان ہدایت کار کبیر خان کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔رپورٹ کے مطابق کارتک آریان فلم میں کک باکسنگ کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں، جس کی کہانی کک باکسر تاجمل اسلام کی زندگی سے متاثر ہے، اداکار نے اس جسمانی طور پر مشکل کردار کے لیے فٹنس اور خصوصی تربیت پر بھی خاصی محنت کی تھی۔تاہم ایکشن سین کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد انہیں سرجری کرانا پڑی، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کا شیڈول کچھ عرصے کے لیے متاثر ہونے کا امکان ہے، ان کی دوبارہ شوٹنگ پر واپسی کا انحصار صحت یابی پر ہو گا۔