لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے دو روز میں چار خواتین سمیت 12 نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی۔ایدھی ترجمان کے مطابق شہر بھر سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی شناخت نہ ہونے پر تدفین کر دی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں جن میں تھانہ گوالمنڈی 1، تھانہ گارڈن ٹاؤن 1، تھانہ سبزہ زار 1، تھانہ مانگا منڈی 1، تھانہ مناواں 1، تھانہ شفیق آباد 1، تھانہ کوٹ لکھپت 1 ،تھانہ باغبان پورہ 1، تھانہ داتا دربار اور تھانہ شمالی چھاؤنی کی 2-2 لاشیں شامل ہیں۔ایدھی رضاکاروں نے تمام میتوں کا غسل وکفن مکمل کرکے سگیاں قبرستان امانتاً تدفین کر دیں۔