سگیاں قبرستان میں 10 نامعلوم لاشوں کی امانتاً تدفین

 2 خواتین، ایک 6 سالہ بچہ اور 7 مردوں کی میتیں شامل ہیں: ایدھی ترجمان 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن نے مختلف علاقوں سے ملنے والی 10 نامعلوم لاشوں کی امانتا ًتدفین کر دی ۔سپرد خاک کئے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک 6 سالہ بچہ اور 7 مردوں کی میتیں شامل ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال اور کوٹ لکھپت سے ملنے والی 2 نامعلوم خواتین کی تدفین کی گئی۔ گذشتہ ماہ سبزہ زار سے 6 سالہ نامعلوم بچے کی ملنے والی لاش کی تدفین کی گئی ۔داتا دربار سے مختلف تاریخوں میں 4 نامعلوم مردوں کی ملنے والی میتوں کی تدفین ہوئی ۔شاہدرہ، غالب مارکیٹ اور ڈیفنس سی سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی بھی تدفین کی گئی ۔ایدھی رضا کاروں نے تمام میتوں کو غسل کفن کے بعد سگیاں قبرستان میں امانتاً تدفین کر دیا۔