2لاوارث لاشوں کی کوڑا والے رکشہ میں قبرستان منتقلی

مرید کے میں نامعلوم اور لاوارث لاشوں کو غسل دیا گیا، نہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی ، ویڈیو وائرل 
مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے میں بلدیہ اور پولیس کی موجودگی میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی۔ نامعلوم اور لاوارث لاشوں کو غسل دیا گیا، نہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور نہ ہی انسانی وقار کا کوئی لحاظ رکھا گیا،شہری حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پھیل گیا۔مریدکے بلدیہ کے اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں تحصیل ہسپتال کے مردہ خانے سے نامعلوم لاشوں کو کوڑا اٹھانے والے رکشہ میں قبرستان منتقل کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک نامعلوم خاتون جاں بحق ہوئی، جبکہ ایک اور نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جو بظاہر نشئی معلوم ہوتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے ان دونوں کی لاشوں کو حدوکے نئے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا ، تاہم شہریوں کا مئوقف ہے کہ تدفین کا طریقہ کار توہین آمیز اور ناقابلِ قبول تھا۔