پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر335ملزمان کوگرفتارکرکے112مقد مات کا اندرج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت50ملزمان، کینٹ میں 13، سول لائنزمیں 32، صدرمیں 74، اقبال ٹاؤن میں 49اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 117ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔