پرائس کنٹرول ایکٹ بارے افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

مقصد جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے م ئوثر عملدر آمد کرانا ہے، احسان بھٹہ 
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)پرائس کنٹرول سے متعلق ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کینئے قوانین سے آگاہی کیلئیپرائس کنٹرول ایکٹ 2024 بارے افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔پرائس کنٹرول اور کماڈیٹیز ایکٹ کے قانونی پہلو ئوں پر ماہر قانون عمر ورک نے تربیتی لیکچر دیا۔ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم میں ڈیٹا بیس کے حوالے سے ہی آئی ٹی بی کے اشتراک سے سیشن کرایاگیا۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول سیکرٹریٹ میں تربیتی سیشنز میں خصوصی شرکت کی، ضلعی سطح پر افسروںکی استعداد کار میں اضافے کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ کو متحرک کیا گیا ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہناتھاکہ فیلڈ افسروں کو قیمتوں کی رپورٹنگ اور ڈیجیٹل سسٹم اپنانے کیلئے عملی طریقے سکھانا بے حد ضروری ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے فیلڈ آپریشن میں آنیوالے مسائل اور دیگر اقدامات بارے تجاویز کا بھی جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال سے ضلعی سطح پر ای گورننس سسٹم تشکیل دیا گیا ہے، ورکشاپ کا مقصد افسروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے شفافیت اور م ئوثر عملدر آمد کروانا ہے،ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ رملہ علی اور اے ڈی جی کماڈیٹیز مینجمنٹ ازوبا عظیم بھی ہمراہ تھیں۔