237 مقامات پر خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن ، 1 لاکھ سے زائد جرمانے
لاہور (کرائم رپورٹر ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں زبردست کریک ڈا ئون جاری رکھے ہوئے ہیں، کارروائیوں کے دوران بھرپور جرمانے عائد اور مقدمات کا اندراج کرایا گیا، 237 مقامات پر خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا گیا، 2 مقدمات کا اندراج اور 266 وارننگ اور 1 لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گراں فروشی پر سخت کریک ڈا ئون جاری ہے اور کسی کو بھی شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی