گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر: 2پولیس اہلکارزخمی

زخمی محررارسلان کی حالت سرمیں چوٹ لگنے کے باعث نازک ،جنرل ہسپتال منتقل کردیاگیا، ڈرائیورگرفتار 

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 2 پولیس اہلکار وںکو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس بی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 2 پولیس اہلکاروں ارسلان اور وائرلیس آپریٹر ذیشان کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے محرر ارسلان کی حالت سر میں چوٹ لگنے کے باعث نازک بتائی جارہی ہے۔ ارسلان کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے میںزخمی وائرلیس آپریٹر دانیال زیشان کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔