پاپا گروپ نے فائرنگ، گاڑی بھی تباہ کر دی، واقع شاہ عالم مارکیٹ پیش آیا
کسٹمز انفورسمنٹ نے سگریٹس ، چھالیہ کی سمگلنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)موچی گیٹ کے علاقے میں کسٹمز انفورسمنٹ ٹیموں پرفائرنگ اور تشدد کیا گیاپولیس نے کسٹمز انسپکٹر فیصل لیاقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،منیر پاپا عرف فوجی ،محسن سنی سمیت 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ میں کسٹمز کی ٹیم سمگل شدہ سامان پکڑ نے گئی تھی،پاپا گروپ نے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور گاڑی بھی تباہ کر دی،فائرنگ کا واقع شاہ عالم مارکیٹ کارروائی کے دوران گزشتہ رات پیش آیاکسٹمز انفورسمنٹ نے سگریٹس ، چھالیہ کی سمگلنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی تھی،کسٹمز انفورسمنٹ انسپکٹرز سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوئے باقی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا رہا پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی