پسند کی شادی پر دوسرے امیدوار کی فائرنگ ،پولیس اہلکارزخمی

 پولیس ملازم شعیب کچہری میں موجود تھا ،ملزم عادل نیہاتھ پرگولی ماردی
بورے والا (خصوصی رپورٹ)پسند کی شادی کر نے پر دوسرے امیدوار کی فائرنگ ، شعیب نامی پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گیا۔ شعیب نے جس لڑکی سے پسند کی شادی کی ملزم بھی اسی لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا۔ تفصیل کے مطابق پسند کی شادی کر نے پر لڑکی سے شادی کے خواہش مند دوسرے نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کے شوہر کو معمولی زخمی کر دیا، پولیس ملازم شعیب کچہری میں موجود تھا کہ اسی دوران عادل سکنہ 367ای بی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ آ یا اور شعیب کے ہاتھ پر گولی مار کر اس کی انگلی کو زخمی کر دیا شعیب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شرو ع کر دی ہے وجہ عناد یہ ہے کہ پولیس اہلکار شعیب نے جس لڑکی سے شادی کی ملزم عادل بھی اسی لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا۔