ریٹائرڈافسران و ملازمین محکمہ کا حصہ ، ان کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے کہا ہے کہ احسن طریقے سے سروس پوری کرکے باعزت ریٹائرڈ ہونا اعزاز کی بات ہے، ریٹائرڈافسران و ملازمین محکمہ پولیس کا حصہ ہیں، ان کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں افطار اور ایس ایچ او لوئرمال انسپکٹر عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے عمران خان کوسروس مکمل کرنے پر مباکباددی ،نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔ایس ایس پی آپریشنزتصور اقبال، ایس پی سکیورٹی ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افسران نے جوانوں کے ہمراہ روزہ بھی افطار کیا۔پولیس افسران نے انسپکٹرعمران خان کو پھولوں کا گلدستہ، اعزازی شیلڈ و تحائف پیش کئے۔