لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ چوھنگ میں ریٹائرڈ کانسٹیبل افتخار کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق اے ایس پی چوھنگ اور ایس ایچ او چوھنگ نے ریٹائرڈ کانسٹیبل افتخار کو پھولوں کے گلدستے پیش کییپولیس افسران و جوانوں نے بھی ریٹائرڈ کانسٹیبل کو پھول پیش کییکانسٹیبل افتخار نے 35 سال محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دیں اے ایس پی چوھنگ سرکل نے کانسٹیبل افتخار کو باعزت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی ریٹائرڈ کانسٹیبل افتخار نے افسران کی رہنمائی اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیاایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق فرض شناس اور ایماندار افسران و جوان محکمہ کا اثاثہ ہیں،محکمہ سے باعزت رخصتی سب سے بڑا انعام ہیاے ایس پی چوھنگ اور ایس ایچ او نے ریٹائرڈ کانسٹیبل افتخار کو گھر کے لیے رخصت کیا