12ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ، 5بڑے روایتی جلو س بر آمد ہوں گے
لاہور (کرائم رپورٹر )نویں اور دسویں محرم الحرام 2026 سکیورٹی و سروسز ڈپلائمنٹ پلان تیار کر لیاگیا،پانچ بڑے روایتی جلوس بر آمد ہوں گے ،اندرون شہر،اسلام پورہ ، ،شادمان قصر بتول ، ماڈل ٹا ئون اور ٹھوکر جلوس بر آمد ہوں گے ۔تفصیلات لاہور میں محرم کے دوران 1,300 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ،امن و امان کے لیے 12,201 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ،ریسکیو 1122 کے 700 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،59 ایمبولینس، 300 موٹر بائیک ایمبولینس، 26 فائر وہیکل، 7ریسکیو وہیکل الرٹ ڈیوٹی پر مامور/ 2 واٹر ریسکیو یونٹس اور 49 ریسکیو پوسٹس قائم ،واسا شہر میں 185 ورکرز اور 54 مشینری کے ساتھ واٹر سپلائی و نکاسی کے انتظامات کئے گئے،ایل ڈبلیو ایم سی کے 1,500 ورکرز صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ پر مامور رہیں گے ،مین جلوسوں پر 4 سموگ گنز سے پانی کی شاور نگ کی جائے گی ،600 سول ڈیفنس رضاکار تعینات، جن میں 475 مرد اور 125 خواتین شامل،1870میڈیکل سٹاف، 1 عارضی ہسپتال، 2ڈی ایچ کیو ،16ٹی ایچ کیو اور 20 ٹیچنگ ہسپتال الرٹ ،ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور آلات سے لیس 77 کلینک آن ویلز روٹس پر موجود رہیں گے، شہر میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے سلسلے میں ڈی سی آفس میں کنٹرول روم فعال کر دیا گیا ہے۔