ڈکیتی کی متعددوارداتیں: گاڑیاںوموٹرسائیکل چوری

 شہریوں سے لاکھوںکی نقدی ،زیورات ،موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرین ٹائون میں خرم سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں ماجد سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں قیصر سے1 لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں معین سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،ہیئر میں مظہر سے50 روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ریس کورس اور گلشن اقبال سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ جوہرٹائون اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔