لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی چھائونی میں نثار سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں مشتاق سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں خالد سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں فیاض سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں دانیال سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصری شاہ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ،شمالی چھائونی اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔