لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر سر عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئیٹک ٹاک پر سر عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان حمزہ وسیم ، مبشر اور شاداب کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 6 رائفلز1 پسٹل 9mm اور درجنوں گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرنے کے بعدمزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ناجائز اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں