اے این ایف کی کارروائیاں: لاکھوں کی منشیات پکڑ لی

گرفتار9ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں میں 9 ملزمان کوگرفتار کرکے 33 لاکھ سے زائد مالیت کی 199.724 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق قائد آباد کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.5کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ حیدر آباد میں یونی ورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 24 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ کوسٹل لائن پسنی گوادر کے غیر آباد علاقے سے 52 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔غزہ بند روڈ کوئٹہ کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 48 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 39.6 کلو گرام چرس اور 5 کلو گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔حب ریور روڈ کراچی کے قریب گاڑی سے 38.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔خیزی چوک کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 7 کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔جی ٹی روڈ سوہاوہ جہلم پر ترکی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔