اے این ایف کی کارروائیاں 30کروڑ68لاکھ کی منشیات پکڑی گئی

سعودی عرب بھیجے جانیوالے پارسل سے آئس، گاڑی سے 30کلو چرس برآمد،تین ملزمان گرفتارکرلیے گئے 
 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے3 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کوگرفتار کرکے 30 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 318.400 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔ خانوزئی بازار پشین کے قریب گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔قلعہ سیف اللہ  کے علاقے یاکر مڑی میں سمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 141 کلو مارفین اور 147 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔