اے این ایف نے جامشورو میں منشیات سمگلر پکڑ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انٹیلی جنس اطلاع پر جامشورو میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم شاہد خان پشاور کا رہائشی ہے اور مسافر بس میں سوار ہو کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے قبضے سے 69 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، جو تین پلاسٹک کینز میں چھپی ہوئی تھی۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔