4 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات بر آمد کرلی گئی ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے اور اس دوران4 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے تقریباً ایک کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کی 41 کلوگرام سے زائد منشیات بر آمد کرلی گئی لاہور کے علاقے واہگہ میں موٹر سائیکل سوار 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 870 گرام چرس، 320 گرام آئس اور 47 گرام افیون بر آمد کرلی گئی۔ اسی طرح شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر ملزم سے 2کلو گرام آئس بر آمد ہوئی علاوہ ازیں کوٹ لکھپت لاہور میں کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے 28 کلوگرام جذب شدہ آئس بر آمد کرلی گئی اْدھر بلیلی روڈ کوئٹہ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ملزم سے 10کلو گرام چرس بر آمد ہوئی ہے۔تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔