لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کی ریٹائرمنٹ، ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 15 ہو گئی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کی ریٹائرمنٹ، ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 15 ہو گئی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے 62 سال کی عمر مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

 ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔جسٹس انوارالحق پنوں کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ میں ایک رسمی الواداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور دیگر ججز نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جسٹس انوارالحق پنوں کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی۔جسٹس انوارالحق پنوں نے تقریب کے دوران تقریباً ساڑھے 7 سال تک لاہور ہائیکورٹ میں جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جج کے طور پر تقرری سے پہلے وہ لاہور ہائیکورٹ بار ایوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 45 رہ گئی ہے۔