چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ججز کے لیے صحت سہولت کی فراہمی کا آغاز کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ججز کے لیے صحت سہولت کی فراہمی کا آغاز کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کے لیے صحت سہولت فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

 اس سلسلے میں ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ججز کو صحت کے حوالے سے آسانی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔افتتاحی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین ججز سمیت دیگر عدلیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ججز اور جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیئے۔یہ سہولت EFU انشورنس کمپنی کے اشتراک سے فراہم کی گئی ہے، جس کی تفصیل پر ای ایف یو انشورنس کے نمائندے نے بریفنگ دی۔ اس سہولت سے لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور ضلعی عدلیہ کے ججز استفادہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد نے کورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔یہ اقدام عدلیہ کے افسران کو صحت کی سہولت فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے۔