پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے ہو گا

پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے ہو گا

پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں بینک آف پنجاب کے صدر کی دوبارہ تقرری کی منظوری لی جائے گی، جبکہ ایف آئی آر، روزنامچہ اور کیس ڈائری کو ڈیجیٹل کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں معذور، بزرگ اور طلبا کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبے میں مفت سفری سہولت اور والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اسپورٹس بورڈ کے آئین میں ترامیم، چاول کی پہلے کاشت پر پابندی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ وی وی آئی پیز کی ڈیوٹی کے لیے جیمرز کی منظوری بھی آج کے اجلاس کا حصہ ہے۔رمضان نگہبان پروگرام 2025 کی منظوری، سرکاری کالونیوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے انجن کی اوور ہالنگ اور وائس چانسلرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی آج کے اجلاس میں شامل ایجنڈے کا حصہ ہے۔