پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس آج ساڑھے 12 بجے ہوگا، اہم بلز متعارف کرائے جائیں گے

پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس آج ساڑھے 12 بجے ہوگا، اہم بلز متعارف کرائے جائیں گے

پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس آج ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا، جس کا آغاز تلاوت، نعت اور قومی ترانے سے کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران محکمہ پرائمری ہیلتھ اور محکمہ بہبود آبادی اپنے متعلقہ سوالات کے جوابات دیں گے۔

غیر سرکاری ارکان اسمبلی پانچ نئے بل پیش کریں گے جن میں اہم بلز شامل ہیں:

دی پنجاب لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکشن سرٹیفکیٹ بل 2025
اس بل کا مسودہ قانون امجد علی جاوید کی جانب سے متعارف کرایا جائے گا۔
دی یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025
یہ بل بھی امجد علی جاوید کی جانب سے متعارف کروایا جائے گا۔
دی نیشنل کالج آف بزنس لاہور ترمیمی بل 2025
اس مسودہ قانون کو ذوالفقار علی شاہ اسمبلی میں پیش کریں گے۔
دی فیکٹریز ترمیمی بل 2025
یہ بل وقاص محمود مان، خرم اعجاز، شعیب امیر اور محمد اطہر مقبول سمیت دیگر ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ترمیمی بل 2025
یہ مسودہ قانون وقاص محمود مان کی جانب سے متعارف کروایا جائے گا۔
مزید برآں، 11 مارچ 2025 سے زیر التواء قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے ارکان 113 اے کے تحت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔