اٹلی کے کپتان وین میڈسن سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کے باعث فوری طور پر میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وین میڈسن اب اس میچ میں دوبارہ حصہ نہیں لیں گے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا کندھا ’ڈس لوکیٹ‘ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے شدید تکلیف کا سامنا ہے۔میچ کے بعد ان کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا تاکہ انجری کی نوعیت اور صحت یابی کے دورانیے کا اندازہ لگایا جا سکے۔ وین میڈسن نہ صرف تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں، اس لیے ان کی غیر موجودگی اٹلی کے لیے بڑے چیلنج کا سبب بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اٹلی کا آئی سی سی میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔