دیر لوئر: مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک سے 15 افراد کی حالت تشویشناک

دیر لوئر: مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک سے 15 افراد کی حالت تشویشناک

خیبر پختونخوا کے علاقے دیر لوئر کے ایک مقامی مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

 واقعہ میدان کوٹکے کے ایک مدرسے میں پیش آیا جہاں افطاری کے دوران لوگوں نے زہریلی خوراک کھائی جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر مقامی لعل قلعہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں شمس، سیراج الدین، مصعود، گل شریف خان، صنم گل، ہلال، ولی خان، ثناء، عباس، سدیس اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ ان میں سے 5 افراد کو تشویشناک حالت میں ضلع کے مرکزی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ میڈیکل ٹیمیں بھی مدرسے میں پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔یہ واقعہ علاقے میں تشویش کا باعث بن گیا ہے، اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ زہریلی خوراک کی وجوہات کا پتا چل سکے۔