ترکیہ: زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک، 20 کی حالت تشویشناک

ترکیہ: زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک، 20 کی حالت تشویشناک

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی، جبکہ 20 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، متاثرین نے بوٹلِگ (غیر قانونی طور پر تیار شدہ) شراب کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ انقرہ کے علاقائی گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ افراد کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کئی کی جان بچانے کی کوششیں کی گئیں، لیکن 33 افراد جانبر نہ ہو سکے۔انقرہ کے گورنر واسپ ساہین نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کے بعد زہریلی شراب کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 102 ٹن غیر قانونی شراب ضبط کر لی اور اس مکروہ دھندے میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کے مطابق، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ زہریلی شراب تیار اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔