گلگت (آئی این پی )پاک فوج نے گلگت بلتستان میں ایک اور اہم تعمیراتی منصوبہ مکمل کرتے ہوئے استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر طویل دشوار گزار روڈ ٹریک کم عرصے میں تعمیر کرلیا۔نئے روڈ ٹریک کی تکمیل سے دونوں علاقوں کے درمیان طویل سفر کم ہوکر محض چند گھنٹوں کا رہ گیا ہے۔شقمہ منٹھو روڈ ٹریک کی تعمیر سے گلتری کی پھوٹاکس وادی کے 8 دیہات کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے براہ راست رابطہ بھی بحال ہوگیا ہے۔