سکردو سے گلگت جا نیوالی کار کھائی میں جاگری،2افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کھائی سے نکال لیا،لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں 
 سکردو(اے ایف بی) سکردو سے گلگت جانے والی کار گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق روندو میں شاہراہ بلتستان پر شوت نالے کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، کار میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کھائی سے نکال لیا ۔ریسکیوذرائع کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔