دس نشستوں پر صرف دس اُمید واروں کے کاغذات نامزدگی داخل،بلامقابلہ منتخب قرار
فیصل آباد (آن لائن)آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) فیصل آباد ریجن کے انتخابات برائے سال 2026-2028 کے حوالے سے اپٹپما الیکشن کمیشن 2026-2028 غلام جیلانی کی طرف سے اپٹپما الیکشنز برائے ایگز یکٹو ممبران اپٹپما فیصل آباد ریجن 2026 - 2028کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن( اپٹپما ) فیصل آباد ریجن کے ایگز یکٹو ممبران کے انتخابات برائے سال 2026 - 2028 مکمل ہو گئے ہیں ، ایگزیکٹو ممبران اپٹپما فیصل آباد ریجن کی دس نشستوں پر صرف دس اُمید واروں کے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے ۔ تمام کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قررار پائے گئے