یواین ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا طالبان سے لڑکیوں کو تعلیم دینے کا مطالبہ

نیویارک( آئی این پی ) یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہاس نے طالبان سے لڑکیوں کو تعلیم دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا نسلوں تک اثرات مرتب کرے گا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے افغان لڑکیوں کے بنیادی حقوق کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ طالبان کو لڑکیوں کو سکول واپس جانے کی اجازت دینی چاہیے۔