ہمیں 9ماہ کی مدت میں پورے خطے میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے 7کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے،ترجمان
جنیوا (آئی این پی )اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے پاکستان اور ایران سے افغانستان واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 7 کروڑ 10ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان بابر بلوچ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فنڈنگ کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہمیں 9ماہ کی مدت میں پورے خطے میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے 7کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔اپریل کے مہینے میں پاکستان اور ایران سے 2لاکھ 51ہزار سے زائد افغان باشندے وطن واپس آچکے ہیں جن میں سے 96ہزار سے زائد ایسے ہیں جنہیں ملک بدر کیا گیا ہے۔افغانستان کے اندر انسانی ضروریات، بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات اور شدید موسمی واقعات کی وجہ سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔